
اسٹرابیری ایک ذائقہ دار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں وٹامن سی، فائبر، اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
اسٹرابیری کے چند اہم طبی فوائد درج ذیل ہیں:
- قوتِ مدافعت میں اضافہ: اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جو جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
- دل کی صحت: طبی: اسٹرابیری کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور دل کے دیگر امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
- خون کی افزائش: یہ جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے اور رگوں میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
- جلد کی خوبصورتی: اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کے اثرات کو روکتے ہیں اور جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ اسٹرابیری کا پیسٹ چہرے پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے۔
- دماغی صحت: اسٹرابیری کا استعمال یادداشت کو بہتر بنانے اور بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری (نسیان) سے بچانے میں مددگار ہے۔
- وزن میں کمی اور شوگر کنٹرول: فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے۔
- جوڑوں کے درد میں مفید: اسٹرابیری میں سوزش کے خلاف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
حکیم قاضی ایم اے خالد
اسٹرابیری پر حکیم قاضی ایم اے خالد کا تحریر کردہ تفصیلی فل پیج مضمون سنڈے میگزین روزنامہ نوائے وقت میں آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل تصویر پر کلک کریں۔

