
ایکنی یا کیل مہاسوں کے لیے کئی مؤثر گھریلو علاج موجود ہیں جو بیکٹیریا کے خاتمے اور جلد کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ایکنی کے لیے بہترین گھریلو نسخے
- ایلو ویرا (Aloe Vera): ایلو ویرا کا جیل براہ راست چہرے پر لگانے سے جلد کی حرارت کم ہوتی ہے اور ایکنی کے نشانات دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- نیم کے پتے: نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے چہرہ دھونا یا پتوں کا پیسٹ لگانا ایکنی کے لیے انتہائی مفید ہے۔
- سیب کا سرکہ (Apple Cider Vinegar): یہ جلد کی پی ایچ (pH) کو متوازن رکھتا ہے اور بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔
- شہد اور دار چینی: شہد میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات ہوتی ہیں۔ شہد اور دار چینی کا پیسٹ دانوں پر لگانے سے وہ جلد ختم ہو جاتے ہیں۔
- عرقِ گلاب اور لیموں: ان کا لوشن چہرے پر لگانے سے جلد صاف ہوتی ہے اور زائد چکنائی کا خاتمہ ہوتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
- خوراک: تلی ہوئی، مسالہ دار اور زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ایکنی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
- فیس واش: دن میں کم از کم دو تین بار کسی اچھے اینٹی بیکٹیریل صابن یا فیس واش سے چہرہ دھوئیں۔
- ہاتھ نہ لگائیں: دانوں کو بار بار چھونے یا دبانے سے گریز کریں، اس سے انفیکشن پھیل سکتا ہے اور نشان پڑ سکتے ہیں۔
- پانی کا استعمال: دن بھر میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم سے فاسد مادے خارج ہوں اور جلد تروتازہ رہے۔
اگر ایکنی کی علامات برقرار رہیں یا شدید نوعیت کے ایکنی ہوں جو گھریلو علاج سے ٹھیک نہ ہوں تو معروف کاسمیٹالوجسٹ حکیم قاضی ایم اے خالد سے دوپہر تین بجے سے رات دس بجے تک ان کے مطب خالد خاندانی دوا خانہ 32 ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور پاکستان سے رجوع فرمائیں۔سیل نمبر 03034125007

