کسی بھی مرض کی شدت میں مریض کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہئے بعض اوقات مرض کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ بذریعہ دہن کوئی بھی دوا نہیں دی جا سکتی یا اگر دوا دی بھی جائے تو وہ معدے میں نہیں ٹھہرتی ایسی صورت میں ہسپتال میں ادویات بذریعہ انجکشن یا ڈرپ دے کر مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
آج سے پینتالیس سال بیشتر جب میں صرف دس سال کا تھا موچیدروازہ لاہور کے ایک ہال میں والد محترم حکیم قاضی محمد خورشید عالم کے ہمراہ ایک طبی سیمینار میں شریک ہوا تو وہاں ایک یونانی فارمیسی نے ہربل انجیکشن متعارف کروائے تھے جن میں سے ایک شائد نیم سے تیار شدہ تھا جبکہ دل اور درد سے متعلقہ بھی تھے لیکن بعد ازاں قوانین بنتے گئے اور اطباء کو بذریعہ انجکشن دوا کے استعمال کی اجازت نہ رہی
اب جبکہ یہ اجازت صرف ایلوپیتھک طبی ماہرین کو ہی حاصل ہے تو مریض کی جان بچانے کےلیے انہیں ہسپتال ریفر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنا چاہیے اور جب مریض کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دیا جا چکے نیز وہ بذریعہ دہن دوا کھانے کے قابل ہو جائے اور یونانی علاج کو جاری رکھنا ضروری ہو تو اسے جاری رکھا جائے۔کئی ہمسایہ ممالک میں یہ روایت موجود ہے کہ جہاں طبیب کا علاج ضروری ہے تو طبیب کے پاس اور ڈاکٹر کا علاج ضروری ہو تو ڈاکٹر کے پاس مریض ریفر کر دیا جاتا ہے
تاہم جہاں ڈاکٹر یا ہسپتال موجود نہیں وہاں مشہور طبی مرکب آب شفا ، قلزم یا امرت دھارا جیسی بے ضرر صدیوں سے آزمودہ ادویات سے مدد لی جا سکتی ہے جو کہ پیٹ پر صرف ملنے سے ہی جذب ہو جاتی ہیں اور چند قطرے منہ کے ذریعے بھی دئیے جا سکتے ہیں جس کے استعمال سے مریض اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ بذریعہ دہن بھی ادویہ استعمال کر سکے ۔
عام افراد کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ علاج معالجہ صرف مستند معالجین کا ہی کام ہے خود علاجی کسی طور مناسب نہیں انٹرنیٹ پر جتنی بھی معلومات ہیں وہ کسی طور بھی مستند معالج کا متبادل نہیں ۔
فیس بک ‘ یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر بےشمار نسخوں میں انتہائی خطرناک زہر اور نقصان دہ ادویہ شامل ہیں جو از خود استعمال کرکے بیشمار لوگ راہی ملک عدم ہو چکے ہیں یا خطرناک امراض کا شکار ہیں علاوہ ازیں مختلف یونانی اور ایلوپیتھک فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی سربند دوائیں بغیر معالج کے مشورے کے ازخود استعمال کرکے معدہ و جگر اور گردوں کے پچیدہ امراض کا شکار ہو چکے ہیں لہذا عام افراد خود علاجی سے بچیں اور اپنی صحت کے تحفظ کےلئے مستند طریق علاج کے مستند معالجین سے علاج کروائیں
پسند کریں لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔
Related
شائع کردہ ازHakeem Qazi M.A Khalid
Khandani Tabeeb, Unani Medical Officer, Secretary General Council of Herbal Physicians Pakistan, Medical Jurnalist, Article Writer Daily NawaiWaqt, Daily Dunya, Blogger.
مزید پوسٹیں دیکھیں